وزیر اعظم مودی نے دہلی اور ضلع کرکٹ ایسوسی ایشن میں مالی ہیر پھیر کے الزامات میں گھر ے وزیر مالیات ارون جیٹلی کا دفاع کرتے ہوئے آج کہا کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور وہ پوری طرح پاک صاف ہیں۔
ذرائع کے مطابق
مسٹر مودی نے بی جے پی پارلیمانی پارٹی یہاں ہوئی میٹنگ میں کہا کہ جس طرح لال کرشن اڈوانی حوالہ کانڈ کے بعد نکھر کر آئے ہیں اسی طرح مسٹر جیٹلی بھی اس معاملہ کے بعد اور نکھریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سرکار اور پارٹی پوری طرح مسٹر جیٹلی کے ساتھ ہیں